عمران خان اور محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب مودی کو ایوراڈ دینے والے 6 عرب اور اسلامی ممالک میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، عمران خان نے سعودی ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔عمران خان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان 6 عرب ممالک میں شامل ہے جنھوں نے بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔

News Code 1893449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =