شام کی اسرائیل کے خلاف حزب اللہ لبنان کے اقدام کی بھر پور حمایت

شامی حکومت نے" آویویم " میں اسرائیل کی فوجی گاڑی کو تباہ کرنے کے حزب اللہ لبنان کے دفاعی اقدام کو جراتمندانہ قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی حکومت نے آویویم میں اسرائیل کی فوجی گاڑی کو تباہ کرنے کے حزب اللہ لبنان کے دفاعی اقدام کو جراتمندانہ قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور حمایت کی ہے۔ شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بے مثال کارروائی میں اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر اسرائیل پر مزید خوف و ہراس طاری کردیا ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرکے اسرائیل کی کھوکھلی طاقت کا طلسم توڑدیا ہے۔

News Code 1893441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =