ایران کی لبنانی حاکمیت کو نقض کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کی حاکمیت کو نقض کرنے کے اسرائیلی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کی حاکمیت کو نقض کرنے کے اسرائیلی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنان کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری اور گذشتہ ہفتہ لبنان پر ڈرونز حملہ کرکے اسرائيل نے صریح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل خطے کی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

News Code 1893440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =