ہانگ کانگ میں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں کا بائیکاٹ کردیا

چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں کا بائیکاٹ کردیا ہے، اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جبکہ مظاہروں کے باعث آدھے گھنٹے کے لیے ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج (بروز پیر) سے جامعات میں کلاسز کا آغاز ہونا تھا لیکن طلبہ کی جانب سے 2 ہفتے تک بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں جاری احتجاجی تحریک میں طلبہ کا کردار اہم ہے۔

News Code 1893437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =