پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس سے ملاقات

پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے ملاقات اور گفتگوکی ، اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائي کمشنر کو کلبھوشن سے ملنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے ملاقات اور گفتگوکی ، اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائي کمشنر کو کلبھوشن سے ملنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیابھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیساتھ ملاقات کیلئے وزارت خارجہ پہنچے ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی گاڑی انہیں وزارت خارجہ چھوڑنے کے بعد واپس چلی گئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر وزارت خارجہ حکام کے ساتھ سب جیل پہنچے ،پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ میں ڈائریکٹرفریحہ بگٹی موجود تھیں،ملاقات کیلئے کڑے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ،بھارتی ہائی کمشنر اور کلبھوشن یادیو کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی ،ملاقات کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو واپس دفتر خارجہ لایا گیا۔واضح رہے کہ قونصلر رسائی دینے کا اعلان کل پاکستانی وزیر خارجہ نے کیا تھا۔

News Code 1893435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =