ڈوریان طوفان کے خطرے کے پیش نظر فلوریڈا کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا

امریکہ کے علاقہ مغربی بہاماس میں ڈوریان نامی طوفان برے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ہے اور اس کے پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈا کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے علاقہ مغربی بہاماس میں ڈوریان نامی طوفان برے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ہے اور اس کے پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈا کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کا کہنا تھا کہ ڈوریان 5ویں کیٹیگری کا طوفان ہے جس میں ہوا کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی طاقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہے۔

مقامی ٹوم کرینن کا کہنا تھا کہ آباکو جزیرے کے قریب 'گوانا کے' 14 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر لہروں میں شدت آگئی۔

چند مقامی افراد ناساؤ اور دیگر مقامات پر منتقل ہوگئے جبکہ 200 سے 300 افراد طوفان کا سامنا کرنے کے لیے گوانا کے میں موجود ہیں جہاں بجلی پہلے ہی منقطع کردی گئی ہے اور موسم کا حال بتانے والوں کی پیش گوئی کے مطابق 61 سینٹی میٹر تک بارش اور 7 میٹر تک طوفان میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے ٹوم کرینن کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ سب آباکو سے باہر نکل جائیں مگر ہمارے پاس جانے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں، امریکی براعظم کے ملک بہاماس سے ٹکرانے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے، میں فلوریڈا میں ہی بڑا ہوا اور اس سے قبل بھی طوفانوں کا سامنا کرچکا ہوں'۔

بہاماس سے گزرنے کے بعد ڈوریان کے فلوریڈ کے جنوب مغربی علاقے کی جانب جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے جہاں این ایچ سی نے ریاست کے مشرقی ساحل پر طوفان کا الرٹ جاری کردیا ہے۔اس طرح کی تنبیہ اور طوفان کی شدت میں اضافے کی وجہ سے قریبی پام ساحل اور مارٹن کاؤنٹیز نے چند رہائشیوں کو لازمی طور پر علاقہ خالی کرنے کا کہا ہے۔ساحل کے ساتھ دیگر علاقوں میں عوام سے رضاکارانہ طور پر علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

طوفان کے فلوریڈا سے ٹکرانے کی پیش گوئی نہ ہونے کے باوجود این ایچ سی نے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

News Code 1893433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =