امریکی نمائندے کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات

افغان طالبان سے قطر میں امن مذاکرات کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان سے قطر میں امن مذاکرات کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطر سے کابل پہنچتے ہی سب سے پہلے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی نمائندے نے افغان صدر کو مذاکرات میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

افغان صدر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں امن مذاکرات اور افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی، افغان صدر نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پر واضح کیا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں لیکن افغان عوام کی امنگوں کے برخلاف کوئی بھی معاہدہ کامیاب ثابت نہیں ہوگا۔

News Code 1893430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =