مغربی میڈیا مودی کو ہٹلر قراردے رہا ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، مغربی میڈیا میں مودی کو " ہٹلر" سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےجیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، مغربی میڈیا میں مودی کو " ہٹلر" سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کوشش کے باوجود یورپی یونین کی پارلیمنٹ کےایجنڈے سے کشمیر کی بحث کو نہیں ہٹوا سکا، کوشش کے باوجود بھارت دنیا کو قائل نہ کرسکا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔   شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، بھارت کوشش کےباوجود او آئی سی کے اجلاس کو خاموش نہ رکھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں کمشیر کا معاملہ ایک آزمائش ہوگی ان اداروں کے لیے جو انسانی حقوق کےعلم بردار ہیں۔

News Code 1893427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =