حزب المجاہدین کا پاکستان سے کشمیر میں فوجی مداخلت کا مطالبہ

جموں کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سید صلاح الدین نےکہا ہے کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے یا پھر پاکستان، لائن آف کنٹرول کے اُس پار اپنی فوج کو بھیجے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جموں کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سید صلاح الدین نےکہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے یا پھر پاکستان، لائن آف کنٹرول کے اُس پار اپنی فوج کو بھیجے۔ اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران سید صلاح الدین نے کشمیر کے حوالے خاص طور پر 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد کی صورتحال پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو انتہائی ضروری فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو تعینات کیا جائے یا پاکستان، لائن آف کنٹرول کے اُس پار اپنی فوج کو بھیجے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں کرفیو اور پابندیاں عائد کردی گئیں جن کا سلسلہ 29 ویں دن بھی جاری ہے۔

News Code 1893423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =