بھارت میں جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد

بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے حکومتی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر رساں ایجنسی " ا یس ایس کے" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کی حکومت نے حکومتی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سکریٹری مہادیو پرساد کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین جینز اور ٹی شرٹ پہننے سے گریز کریں اور مہذب کپڑوں میں کام پر آئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس کی گئی کہ ملازمین آفس کے کلچر کے برعکس غیر مہذب کپڑوں میں کام پر آتے ہیں، تمام ملازمین کو ڈریس شرٹ پینٹ زیب تن کر کے آفس میں آنا چاہیے۔

News Code 1893422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =