امریکی ریاست فلوریڈا طاقتور سمندری طوفان ڈوریان کا خطرہ

امریکی ریاست فلوریڈا کو کیٹیگری 5 کی شدت والے طاقتور سمندری طوفان ڈوریان کا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کو کیٹیگری 5 کی شدت والے طاقتور سمندری طوفان ڈوریان کا خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلوریڈا سمیت چار امریکی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ طوفان کے پیش نظر 770 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ طوفان آج رات یا کل صبح تک فلوریڈا کی مشرقی ساحلی پٹی پہنچے گا۔ طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار289 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تاہم طوفان کی شدت اب بھی برقرار ہے۔جارجیا کے گورنر نے مختلف کاؤنٹیز میں فوری علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے مختلف ایئر پورٹس بھی آج بند کردیئے جائیں گے۔

News Code 1893420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =