عیسائیوں کے روحانی پیشوا لفٹ میں پھنس گئے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس ویٹی کن میں لفٹ میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے 25 منٹ بعد بحفاظت نکال لیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس ویٹی کن میں لفٹ میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے  25 منٹ بعد بحفاظت نکال لیا ۔ اطلاعات کے مطابق پوپ فرانسیس کو ویٹی کن میں دوپہر کے وقت اپنے عقیدت مندوں کو دیدار کرانا تھا تاہم وہ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار ہوگئے جس پر عقیدت مند بھی پریشان ہوگئے،اس موقع پر انتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ فرانسیس بجلی کے نظام میں خرانی کے باعث لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے  ہوئے انہیں 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

News Code 1893417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =