پاکستان کے علاقہ شیخوپورہ میں 15 فٹ لمبے اژدھےکو پکرلیا گيا

پاکستان کے علاقہ شیخوپورہ کے قریب نہر کے پل پر ملنے والے 15 فٹ لمبے اژدھے کو اینیمل ریسکیو ٹیم نے پکڑ لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شیخوپورہ کے قریب نہر کے پل پر ملنے والے 15 فٹ لمبے اژدھے کو اینیمل ریسکیو ٹیم نے پکڑ لیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کی اینیمل ریسکیو ٹیم کو مقامی لوگوں کی جانب سے فیصل آباد روڈ پر ٹھٹہ تارڑاں میں نہر کے پل پر اژدھے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسپیشل ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس کی مدد سے اژدھے کو زندہ پکڑ لیا۔

اینیمل ریسکیو حکام کے مطابق پکڑے گئے اژدھے کی لمبائی 15 فٹ جب کہ اس کا وزن 50 کلو گرام سے زائد ہے۔

News Code 1893411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =