امریکہ اور طالبان مذاکرات  میں امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔  امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن پرامریکہ اور طالبان مذاکرات کا 9واں دورمکمل ہوگیا، مشاورت کے لیے آج کابل روانہ ہو رہا ہوں اور افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ خود مختار افغانستان امریکہ یا کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہوگا، معاہدے سے افغانستان میں پرتشدد کاروائیوں میں کمی آئے گی۔

News Code 1893409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =