کشمیر میں 28 ویں روز بھی مسلسل کرفیو اور پابندیاں برقرار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکومت نےگرفتار ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پرکالا قانون " پبلک سیفٹی ایکٹ " لاگو کر دیا ہے۔

کشمیر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے، جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

کرفیو اور پابندیوں کے باعث کشمیر میں کھانےپینے کی اشیاء کی قلت، مریضوں کو دواؤں کی فراہمی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

ادھر بھارتی حکومت نے 5اگست سے گرفتار کئے گئے 10 ہزار کشمیریوں میں سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد پر کالا قانون " پبلک سیفٹی ایکٹ " لاگو کر دیا ہےجن میں حریت رہنما، سیاسی کارکن ، تاجر،سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں۔

پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔

News Code 1893407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =