بھارتی وزير اعظم مودی ظلم و ستم میں ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارتیو زير اعظم نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارتیو زير اعظم نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کشمیر میں بڑے انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے، زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا ہے، ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوموں کی مدد کیلئے اقوامِ ِعالم کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ، کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے،پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان اورکشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی۔

News Code 1893406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =