دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے/ پاکستان جوابی کارروائی کرےگا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں، آزاد کشمیر میں بھارت کی کارروائی کا خطرہ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں، آزاد کشمیر میں بھارت کی کارروائی کا خطرہ ہے ، مودی سرکار نے کوئی ایکشن لیا توپاکستان جوابی کارروائی کرے گا۔  اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہیوسٹن میں اسنا(  ISNA) کنونشن سے وڈیو لنک پر براہ راست خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مودی سرکار کی پالیسی کے باعث کشمیر کے عوام 4 ہفتے سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہرواقعہ کو اسلام سے جوڑا گیا، کسی ایک شخص کے عمل کو مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

News Code 1893396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =