پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان کی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریسکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں  4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے سے کم کر کے 99.57 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم ہو کر 91.89 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

News Code 1893393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =