قندوز میں طالبان کے حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے میں 10 سکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے میں 10 سکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے قندوز شہر پر کئی سمتوں سے چڑھائی کی تھی، طالبان کے قندوز پر حملے کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، دھماکے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جو ہم نے کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔

News Code 1893389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =