فرانس میں چاقو سے حملے میں ایک شخص ہلاک 9 زخمی

فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چاقو اور تیز دھار آلے سے مسلح 2 افراد نے لیون کے نزدیک ویلر بین کے میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتظار کرتے ہوئے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں  9 زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

News Code 1893388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =