پاکستان میں محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظر آگیا

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظرآگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ  محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظرآگیا ہے۔ جس کے بعد یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے، رویتی ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل  تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔ زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصولہ  چاند نظر آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔ ادھر ایران سمیت کئی اسلامی ممالک میں محرم الحرام کا آغاز کل بروز اتوار ہورہا ہے۔

News Code 1893387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =