نائن الیون حملوں میں ملوث ملزم کے خلاف عدالتی ٹرائل کی تاریخ کا اعلان

امریکہ میں نائن الیون حملوں کے گوانتاناموبے میں قید مرکزی ملزم خالد شیخ سمیت دیگر 4 ملزمان کے خلاف عدالتی ٹرائل کا آغاز 11 جنوری 2021 کو ہوگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نائن الیون حملوں کے گوانتاناموبے میں قید مرکزی ملزم خالد شیخ سمیت دیگر 4 ملزمان کے خلاف عدالتی ٹرائل کا آغاز 11 جنوری 2021 کو ہوگا ۔ جب کہ ملزمان پر 2011 میں ہی فوجی ٹریبیونل میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایک فوجی جج جنرل شین کوہن کو نائن الیون حملوں کے ٹرائل کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جو قیدمرکزی ملزم خالد شیخ سمیت دیگر 4 ملزمان کا عدالتی ٹرائل کریں گے جس کے لیے 11 جنوری 2021 کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ اگر جرم ثابت ہوگیا تو ملزمان کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

ٹرائل مرکزی ملزم خالد شیخ کے علاوہ ولید بن آتاش، رمزی بن الشبیہ، عبد العزیز المعروف عمار البلوشی اور مصطفیٰ احمدال حوساوی کے خلاف ہوگا۔ ان تمام ملزمان کو 2003 میں پاکستان سے حراست میں لیا گیا تھا اور تب سے یہ کیوبا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں قید ہیں۔

نائن الیون حملوں کے ان ملزمان نے دوران تفتیش 2006 میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا اور 2011 میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ ملزمان کے خلاف 2012 سے ابتدائی سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سماعتوں کے 37 سیشن ہو چکے ہیں، رواں برس جولائی میں آخری سیشن میں وکیل صفائی نے ٹرائل کے لیے 11 جنوری 2021 کی تاریخ کی استدعا کی تھی۔

News Code 1893383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =