کراچی میں چینی انجینئر ہلاک

کراچی میں پورٹ قاسم میں واقع نجی پاور پلانٹ میں کام کے دوران عمارت سے گرنے سے چینی انجینئر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم میں واقع نجی پاور پلانٹ میں کام کے دوران عمارت سے گرنے سے چینی انجینئر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سکھن تھانے کی حدود پورٹ قاسم میں قائم نجی پاور پلانٹ میں کام کے دوران ایک شخص عمارت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت چینی انجینئر ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعہ کے وقت موجود افراد کا بیان قلمبند کیا۔

News Code 1893373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =