کراچی میں کتے کے کاٹنے سے اب تک 13 افراد ہلاک ہوگئے

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور ہلاکت ہوگئی جس کے بعد کراچی میں رواں سال کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والون کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور ہلاکت ہوگئی۔ جس کے بعد کراچی میں رواں سال کتے کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والون کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔ کتے کے کاٹنے سے خیرپور کا رہائشی 55 سالہ رجب علی جمعہ  کی رات کو کراچی کے جناح اسپتال میں انتقال کر گیا۔ جناح اسپتال کی ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق رجب علی کو دو ماہ پہلے آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا جس میں ریبیز کا مرض سرائیت کر گیا تھا۔ اسے جناح اسپتال لایا گیا اور 4 روز تک طبی امداد دی جاتی رہی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور تھوڑی دیر بعد انتقال کر گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ایک ہلاکت کے بعد رواں سال کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تعداد میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات اتنے عام نہیں تھے لیکن اب اِن میں ہولناک اضافہ ہوگیا ہے، جسے قابو کرنے میں بلدیاتی ادارے ناکام ہو چُکے ہیں۔

News Code 1893370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =