شمالی کوریا کا امریکی وزیر خارجہ پمپئو کو انتباہ

شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے نامعقول اور غیر سنجیدہ بیانات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزير خارجہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو مزيد پیچیدہ اور دشوار بنا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے نائب وزير خارجہ چئو سن ہوی نے امریکی وزیر خارجہ  مائیک پمپئو کے نامعقول اور غیر سنجیدہ  بیانات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزير خارجہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو مزيد پیچیدہ اور دشوار بنا رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات سے امریکہ کے ساتھ  مذاکرات مزید پیچیدہ اور دشوار ہوجائیں گے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا پر بغاوت کا الزام عائد کیا تھا۔ ادھر امریکی وزارت خزانہ نے شمالی کوریا سے منسلک پانچ افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

News Code 1893363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =