کابل میں آپریشن کے دوران امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے کابل میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کابل میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔  اطلاعات کےمطابق امریکی اتحادی نیٹو مشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ 29 اگست کو افغانستان میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگیا۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا مقام کون سا تھا اور آپریشن کی نوعیت کیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے افغانستان میں 31 سالہ سارجنٹ لویز ڈی لیون اور 35 سالہ سارجنٹ جوز گونزیلہ ہلاک ہوگئے تھے۔ دونوں فوجی افغانستان کے صوبے فریاب میں زخمی ہوئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔  واضح رہے کہ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 15 ہوچکے ہے۔

News Code 1893361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =