مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے تین میں دو فریقین نے 5 اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقدام کو غیرقانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکا معاملہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں لے جانے سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس ضمن میں اپوزیشن سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ایوان کی سیاسی جماعتوں میں بہترین قانون دان موجود ہیں اور ان کی رائے ضرور لی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف عالمی قانون دانوں سے ان کی رائے لینے کے بعد ہی حکمت عملی وضع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی رہنماؤں سے روابط کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے تین میں دو فریقین نے 5 اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
News Code 1893338
آپ کا تبصرہ