مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت۔ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت نے یکطرفہ اقدام سے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی ،بھارت کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باعث خوراک ادویات کی شدید قلت ہے۔ نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کشمیری کمیونٹی بھی حالات سے آگاہ کررہی ہے ،صورتحال میں مثبت کردارادا کرتے رہیں گے ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت۔ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
News Code 1893316
آپ کا تبصرہ