پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

News Code 1893312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =