بھارت کو امریکہ کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ مل گئی

امریکہ نے بھارت کو اپاچی جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ فراہم کردی ہے بھارت ،امریکہ سے درآمد کردہ جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کو اپنے فضائی بیڑے میں 3 ستمبر کو شامل کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ فراہم کردی ہے بھارت ،امریکہ سے درآمد کردہ جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کو اپنے فضائی بیڑے میں 3 ستمبر کو شامل کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت کو موصول ہوگئی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

بھارت نے 22 اپاچی ’اے ایچ-64 ای‘ کی خریداری کے لیے امریکہ سے 2015ء میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ امریکا 14 ہیلی کاپٹرز 2020ء تک بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔

News Code 1893311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =