پاکستان کے وزیر اعظم کی اردن اور فرانس کے رہنماؤں سے گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں کشمیر کی بگڑتی ہوئی کشیدہ صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں کشمیر کی بگڑتی ہوئی کشیدہ صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشیدہ صورت کے حوالے سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو فون پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شاہ اردن کو بتایا کہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات نہ صرف انسانی بحران کا باعث ہوں گے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرناک ہے۔

عمران خان نے فرانس کے صدر کو بھی کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات اور جموں و کشمیر کی جغرافیائی صورت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں ور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

News Code 1893307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =