طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 14 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک افغان چیک پوائنٹ پرحملہ دیا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک افغان چیک پوائنٹ پرحملہ دیا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع روبات سنگی میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرکے حکومت کے 14 اہلکاروں کو ہلاک اور 7 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیک پوائنٹ پر حملے کے دوران طالبان دہشت گردوں  کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کچھ زخمی طالبان دہشت گردفرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1893303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =