ایران میں امام جمعہ کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

ایران کے شہر کازرون کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد خورسند کو شہید کرنے والے قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق ایران کے شہر کازرون کے امام جمعہ حجۃ الاسلام محمد خورسند کو شہید کرنے والے قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شہید حجۃ الاسلام محمد خورسند کو  محمد رضا درخشندہ نے رواں برس 29 مئی کو ماہ رمضان میں تیز دھار آلے سے وار  کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے سپریم کورٹ میں بھی اعتراف جرم کیا تھا۔ آلہ قتل برآمد ہونے، شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ مقتول خطیب کے اہل خانہ نے خون بہا لینے سے انکار کے بعد مجرم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوامی مقام پر سرعام پھانسی دے دی گئی۔

News Code 1893302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =