بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیکرو سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔ واضح رہے کہ نیکرو سیکٹر میں بھارفورسز کی فائرنگ سے ایک 3 سالہ بچی سمیت عبدالجلیل شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1893301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =