مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ ناٹم کے مطابق تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں اور تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی تب تک پروازیں 26 ہزار فٹ کی بلندی کا روٹ استعمال کریں۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا ہے۔
News Code 1893293
آپ کا تبصرہ