بھارتی سپریم کورٹ میں آج آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس کی سماعت ہوگی

بھارتی سپریم کورٹ میں آج آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بھارتی فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جائے گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آج آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بھارتی فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جائے گی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنچ درخواستیں سنے گا،10 درخواستوں میں سے زیادہ تر آرٹیکل 370 کی منسوخی جبکہ دیگر کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کے خلاف ہیں۔

کشمیری سرگرم کارکن شہلا راشد اور کشمیری سیاستدان شاہ فیصل نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی ہے جس پر بھی سماعت آج ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی فوجی جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے بھی ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل کپل کاک اور سابق میجر جنرل اشوک مہتا سمیت 6 پٹیشنرز کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

News Code 1893290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =