جاپانی حکام کے ساتھ مذاکرات تعمیری رہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کو تعمیری اور کامیاب قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی زبان میں اپنی ایک ٹوئیٹ میں جاپانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کو تعمیری اور کامیاب قراردیا ہے۔ جواد ظریف نے لکھا ہے کہ میں ایشیائی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے ميں جاپان میں ہوں جہاں میں نے جاپان کے وزير اعظم اور وزير خآرجہ سے ملاقات کی ہے یہ ملاقات کامیاب اور تعمیری رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ چین کے دورے کے بعد جاپان پہنچے ہیں جہاں سے وہ ملائشیا کا دورہ کریں گے۔

News Code 1893285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =