حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے خطاب میں جس طرح بیان کیا ہے حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے کے خلاف رد عمل ایسا ہی ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نےاسرائیلی حملے  کے رد عمل میں حزب اللہ کے جواب کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا جواب حیران کن ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔

News Code 1893283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =