عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کے حامی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب ان 6 ممالک میں شامل ہے جنھوں نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ایوارڈ سے نوازرکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کے حامی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب ان 6 ممالک میں شامل ہے جنھوں نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ایوارڈ سے نوازرکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عمران  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1893261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =