مودی حکومت نے کشمیریوں کے شہری حقوق اور آزادی کو سلب کرلیا

ہندوستان کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کے شہری حقوق اور آزادی کا سلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا حمکراں جماعت بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کشمیریوں کے شہری حقوق اور آزادی کا سلب کرلیا ہے۔ کشمیر میں جاری کرفیو اور پابندیوں پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ 22 روز سے کشمیری عوام آزادی اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اپوزیشن رہنماؤں اور بھارتی صحافیوں نے بھی کشمیر کی سخت انتظامی پابندیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ جب ملک کے اپوزیشن رہنماؤں کو طاقت کے ذریعے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا۔

اپوزیشن رہنما نے مزید لکھا کہ  مسلسل 22 روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔ جب ہم نےسری نگر کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو مودی سرکار نے ہمیں روک دیا اور کشمیریوں پر طاقت استعمال کر کےانہیں دبا دیا گیا۔

News Code 1893260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =