اسپین میں چھوٹےطیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم سے 7 افراد ہلاک

اسپین کے جزیرے مایورکا کی فضاؤں میں ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے جزیرے مایورکا کی فضاؤں میں ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے صحت افزا مقام جزیرہ مایورکا پر نچلی پرواز کرنے والے سیاحتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، خوفناک تصادم کے بعد طیارے اور ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین بوس ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکالا۔ چھوٹے طیارے میں 2 افراد جب کہ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے، حادثے میں ساتوں افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کے علاوہ پائلٹ اور مقامی فرد شامل ہے۔

News Code 1893259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =