بھارتی وزیر اعظم مودی کو 6 مسلم ممالک نے ایوارڈ سے نوازا

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو گذشتہ پانچ برسوں ميں 6 مسلم ممالک نے اعلی ایوارڈز سے نوازا ہے ان ممالک میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین، افغانستان ،فلسطین اور مالدیپ شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو گذشتہ پانچ برسوں ميں 6 مسلم ممالک نے اعلی ایوارڈز سے نوازا ہے ان ممالک میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین، افغانستان ،فلسطین اور مالدیپ شامل ہیں۔

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن جبران ناصر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور مذکورہ عرب ممالک کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں۔ اس نے کہا کہ کشمیر میں جاری تشدد کے باوجود امارات اوربحرین نے دو روز قبل بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلی ترین اعزازات سے نوازا ہے جسے خطے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی ناکامی سمجھا جاتا ہے۔ادر پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید نے واضح کہا ہے کہ عرب حکمراں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ عرب حکمراں اسرائیل اور مودی کے ساتھ ہیں۔

News Code 1893250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =