طالبان اور وہابی مسلح گروہوں کے خلاف جنگ حقیقی جہاد ہے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان اور وہابی مسلح گروہوں کے خلاف جنگ حقیقی جہاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈ پینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدرمحمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان اور وہابی مسلح گروہوں کے خلاف جنگ حقیقی جہاد ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغان فورسز ملک میں امن و اماں برقرار رکنے کے سلسلے میں طالبان اور مسلح وہابی گروہوں کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔ اشرف غنی نے صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا مطالبہ افغان عوام کی امنگوں اور امیدوں کے خلاف ہے ۔ طالبان افغانستان کا حصہ ہیں لیکن انھیں ملک میں دہشت گردی پھیلانے اور ملک  کی تقدیر بدلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1893248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =