جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکہ اس مقام پر کیا گیا جہاں  لوگ قطار  میں کھڑے ہوکر ویزا حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے ، تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے متعدد بار قونصلیٹ کو بند بھی رکھا گیا ہے۔

News Code 1893232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =