بحرین نے بھی وزیر اعظم مودی کو بہترین اعزاز اور ایوارڈ عطا کردیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد اب بحرین نے بھی بھارتی وزیر اعظم کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد اب بحرین نے بھی بھارتی وزیر اعظم کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں۔ انہوں نے فرانس کا دورہ کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہیں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ پہنایا۔

متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد مودی نے بحرین کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو اہم ترین اعزاز " آرڈر آف دی رینی سانس" (نشاۃ الثانیہ) سے نوازا۔ بھارتی وزیر اعظم نے بحرین کے دورے کے موقع پر بھارتی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزرائے اعظم  کو بحرین پہنچنے میں زیادہ وقت لگ گیا اور بحرین میں دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم کا اعزاز میرے حصے میں آیا۔ واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے مودی کو ایسے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے جب  مودی کی حکومت کی جانب سے کشمیر میں گذشتہ 21 دنوں سےکرفیونافذ ہے اور کشمیری مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متحدہ عرب امارات نے کشمیر کے مسئلہ کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردیا ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کے حامی عرب ممالک کھل کر بھارت کے ساتھ ہیں۔

News Code 1893230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =