حریت رہنما سید علی گیلانی کی امت مسلمہ اور اسلامی ممالک سے مدد کی اپیل

حریت رہنما سید علی گیلانی نے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اسلامی ممالک اور امت مسلمہ سے کشمیریوں کی مدد کے لیے فوری طور پر میدان عمل میں آنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع  کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے کھلے خط میں کشمیری عوام کو حوصلے بلند رکھنے اور جدوجہد آزادی کشمیر کو تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ حریت رہنما علی گیلانی نے امت مسلمہ سے کشمیریوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اور ایسا نہ کیا گیا تو نہ تاریخ اور نہ ہی آنے والی نسلیں آپ کو معاف کریں گی۔ حریت رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیری دنیا کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلمانوں کی نسل کشی آگاہ سے کریں۔ یہ آپ لوگوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ان کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں۔

News Code 1893226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =