مودی کو ایوارڈ دینے پر پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کا دورہ امارات منسوخ

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کو امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کا دورہ احتجاج کرتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کو امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کا دورہ احتجاج کرتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کا دورہ احتجاجاً منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور میں ان حالات میں یو اے ای کا دورہ کروں، دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، تین بجے ہماری پرواز تھی تاہم مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد آج ہی وہاں میرا جانا اور یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا، مودی کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ملوث ہے، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو آگاہ کردیا ہے، اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا ہے۔

News Code 1893209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =