ایران نے امریکی جمہوری دفاع کے ادارے اور اس کے ڈائریکٹر پر پابندی عائد کردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی جمہوری دفاع کے ادارے اور اس کے ڈائریکٹر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی جمہوری دفاع کے ادارے اور اس کے ڈائریکٹر پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی جمہوری دفاع کے ادارے اور اس کے ڈائریکٹرکو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی سطح پر امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سمیت کئی عالمی ممالک کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران نے مختلف شعبوں میں امریکہ کی اقتصادی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کے جمہوری دفاع کے ادارے کو جھوٹے اور غلط پروپینگنڈے کا مرکز قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اس معاند اور جھوٹے ادارے کے ذریعہ غلط اور جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دیتا ہے اور جمہوریت کے نام پر عالمی سطح پر جمہوریت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ نے انسانی حقوق کی واضح طور پر خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے ایرانی عوام کو اقتصادی دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے اور ایران کے خلاف پابندیوں میں امریکہ کے جمہوری ادارے اور اس کے ڈائریکٹر مارک ڈوبوویٹس کا بنیادی کردار ہے لہذا ایران نے اس ادارے اور اس کے ڈائریکٹر کو ایرانی قوانین کے دائرے میں ایران کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

News Code 1893204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =