پاکستان پربھارتی حملہ کی صورت میں آخری جنگ ہوگی

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کرسکتا اور اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کرسکتا اور اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ آزاد کشمیر میں ریلی سے خطاب کے دوران شیخ شید نے کہا کہ کشمیرمیں 20 دن سےکرفیو نافذ ہے، وہاں نہ تو اشیائے خوردونوش ہے اور نہ ہی ادویات، بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے، آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ، کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی، مودی کے اقدامات سے کشمیرکا معاملہ دوبارہ اجاگرہوا، ساری دنیا کا میڈیا مودی کے اقدامات کے خلاف ہے، سری نگر کی آواز پاکستان کی آوازہوگی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سینیئر سیاسی کارکن ہوں، واجپائی کے ساتھ مذاکرات میں بھی شامل تھا، میں عسکری نہیں سیاسی ماہر ہوں اور کشمیر کی سیاست مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سری نگر کی گلی گلی جانتا ہوں، دنیا جان لے کشمیری قوم، فلسطینی اور بوسنیا کی قوم جیسی نہیں۔

شیخ شید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوگئے ہیں اور میں اس فیصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، 72 سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی ہے، ہمیں دھوکے میں نہیں آنا،ہماری نظر اللہ کی مدد پر لگی ہونی چاہیے، یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کرسکتا، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ جنگ ہوئی تو بھارت کی زمین پرگھاس نہیں اگے گی۔

News Code 1893202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =