کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورس کے افسر کی خود کشی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 40 ویں بٹالین کے 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ اروند نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ وہ حال ہی میں تامل ناڈو سے کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تعینات ہوئے تھے۔

ساتھی اہلکاروں نے اروند کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا جب کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1893195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha